قرآن و حدیث کو تمام آراء و فتاویٰ پر ہمیشہ ترجیح حاصل ہےتحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
’’قرآن و حدیث کو تمام آراء و فتاویٰ پر ہمیشہ ترجیح حاصل ہے۔ بلکہ ہر وہ رائے اور فتویٰ جو قرآن و حدیث کے خلاف ہے مردود ہے۔‘‘ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ عبدالرحمٰن بن ابی بکر کے بچے کی طرف سے ایک اونٹ بطور عقیقہ ذبح کریں تو انھوں نے فرمایا: ’’مَعَاذَ اللّٰہِ! وَلَکِنْ مَا قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ: شَاتَانِ مُکَافَأَتَانِ‘‘ یعنی میں (اس بات سے) اللہ کی پناہ چاہتی ہوں لیکن (میں وہ کروں گی) جو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ دو بکریاں ایک جیسی۔ (السنن الکبریٰ للبیہقی ج 9 ص 301 وسندہ حسن، تحفۃ الاخیار 6/ 428 ح 2516 وسندہ حسن، مشکل الآثار للطحاوی 3/ 68 ح 1042، وسندہ حسن، الکامل لابن عدی 5/ 1962، دوسرا نسخہ 7/15) اس روایت سے کئی مسائل ثابت ہوتے ہیں مثلاً: 1— گائے اور اونٹ وغیرہ کو بطورِ عقیقہ ذبح کرنا جائز نہیں ہے۔ 2— قرآن و حدیث کو تمام آراء و فتاویٰ پر ہمیشہ ترجیح حاصل ہے۔ بلکہ ہر وہ رائے اور فتویٰ جو قرآن و حدیث کے خلاف ہے مردود ہے۔ 3— سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی عظیم فضیلت اس سے ثابت ہے کیونکہ آپ اتباع سنت میں بہت سختی کرنے والی تھیں۔ ……………… اصل مضمون ……………… اصل مضمون کے لئے دیکھئے فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام (جلد 1 صفحہ 646 اور 647) للشیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024