سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل اور ان سے محبتتحریر: حافظ شیر محمد الاثری حفظہ اللہ |
تحقیق و تخریج: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ اُم المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل بے شمار ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے (ایک دفعہ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا:
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس جبریل علیہ السلام مجھے (میری تصویر کو) ریشم کے لباس میں لائے تو فرمایا:
ایک روایت میں ہے کہ:
سیدنا رسول اللہ ﷺ نے اپنی زوجۂ مبارکہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مخاطب ہو کر فرمایا:
رسول اللہ ﷺ کے بستر مبارک پر آنے والی آپ کی سب ازواج یقینا جنت میں بھی آپ کی ازواج ہوں گی لیکن آپ نے خاص طور پر اپنی بیوی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا:
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے خاص ساتھی سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے (علانیہ) فرمایا:
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
ثرید اس لذیذ کھانے کو کہتے ہیں جسے روٹی کو چُوری کر کے گوشت کے شوربے میں بھگوکر بنایا جاتا ہے۔ نبی ﷺ نے اپنی پیاری بیٹی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا:
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا:
نبی کریم ﷺ نے (ایک دفعہ) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا:
ایک روایت میں ’’وعلیہ السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘‘ کے الفاظ ہیں۔ (صحیح بخاری: 3768) رسول اللہ ﷺ نے ایک دفعہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا:
سیدنا ابو موسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مرض الموت میں انھیں مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:
اس کے علاوہ انھوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی اور بہت سی خوبیاں بیان کیں تو سیدہ نے فرمایا:
نبی کریم سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کا آخری زمانہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں گزرا۔ (دیکھئے صحیح بخاری: 3774) بلکہ آپ کی وفات سیدہ عائشہ کی گود میں ہوئی۔ (دیکھئے صحیح بخاری: 4449 وصحیح مسلم: 2443) عیسیٰ بن دینار (ثقہ راوی) نے ابو جعفر محمد بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب رحمہ اللہ سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا:
مشہور ثقہ فقیہ عابد تابعی ابو عائشہ مسروق بن الاجدع الکوفی رحمہ اللہ نے فرمایا:
اُم ذرہ (ثقہ راویہ) سے روایت ہے کہ:
ایک دفعہ حفصہ بنت عبدالرحمٰن رحمہا اللہ باریک دوپٹہ اوڑھے ہوئے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئیں تو انھوں نے اس دوپٹے کو پھاڑ دیا اور حفصہ کو موٹا گاڑھا دوپٹہ اوڑھا دیا۔ (الموطأ، روایۃ یحییٰ 2/ 913 ح 1758، وسندہ صحیح) سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے عروہ بن الزبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ نابالغ بچی کا نکاح ہو سکتا ہے لیکن رخصتی بلوغ کے بعد ہوگی۔ چھ یا سات سال کی عمر میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے نکاح اور نوسال کی عمر میں رخصتی والی حدیث متواتر ہے۔ 1— عروہ بن الزبیر 2— اسود بن یزید [صحیح مسلم: 72/ 1422 وترقیم دارالسلام: 3482] 3— یحییٰ بن عبدالرحمٰن بن حاطب [مسند ابی یعلیٰ: 4673 وسندہ حسن] 4— ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف [سنن النسائی 6/ 131ح 3381 وسندہ حسن] 5— عبداللہ بن صفوان [المستدرک للحاکم 4/ 10 ح 6730 وسندہ صحیح وصححہ الحاکم ووافقہ الذہبی] اسے ان سب نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا ہے۔ عروہ سے ہشام بن عروہ اور زہری (صحیح مسلم: 1422) نے یہ حدیث بیان کی ہے۔ ہشام بن عروہ نے سماع کی تصریح کر دی ہے اور وہ تدلیس کے الزام سے بری ہیں۔ (دیکھئے الفتح المبین فی تحقیق طبقات المدلسین1/ 30 ص 31) ہشام بن عروہ سے یہ حدیث عبدالرحمٰن بن ابی الزناد المدنی رحمہ اللہ (مسند احمد 6/ 118 ح 24867 وسندہ حسن، المعجم الکبیر للطبرانی 23/ 21 ح 46 وسندہ حسن) نے بیان کر رکھی ہے۔ تابعین کرام میں سے درج ذیل تابعین سے اس مفہوم کے اقوال ثابت ہیں: 1— ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف(مسند احمد 6/ 211 ح 25769 وسندہ حسن) 2— یحییٰ بن عبدالرحمٰن بن حاطب (ایضاً وسندہ حسن) 3— ابن ابی ملیکہ (المعجم الکبیر 23/ 26 ح 62 وسندہ حسن) 4— عروہ بن زبیر (صحیح بخاری: 3896، طبقات ابن سعد 8 / 60 وسندہ صحیح) 5— زہری (طبقات ابن سعد 8/ 61 وھو حسن) لہٰذا اس کا انکار کرنا باطل و مردود ہے۔ اس مسئلے پر اجماع ہے۔ (دیکھئے البدایہ والنہایہ3/ 129) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دو ہزار دو سو دس (2210) احادیث مروی ہیں۔ (سیر اعلام النبلاء 2/ 139) قولِ صحیح کے مطابق آپ کی وفات ستاون ہجری (57ھ) میں ہوئی۔ (دیکھئے تقریب التہذیب: 8633) اور آپ کی نمازِ جنازہ سیدنا امیرالمومنین فی الحدیث الامام الفقیہ المجتہد المطلق ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے پڑھائی تھی۔ (دیکھئے التاریخ الصغیر للبخاری 1/ 128، 129 وسندہ صحیح، ماہنامہ الحدیث: 32 ص 11) رضي اللہ عنہا وعن سائر المؤمنین والمؤمنات۔ آمین ………… اصل مضمون ………… اصل مضمون کے لئے دیکھئے ماہنامہ اشاعۃ الحدیث حضرو (شمارہ 34 صفحہ 60 تا 64) نیز دیکھئے کتاب ’’فضائل صحابہ‘‘ للشیخ حافظ شیر محمد الاثری حفظہ اللہ (صفحہ 86 تا 90) |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024