ایمان میں کمی بیشی کا مسئلہتحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
سوال: کیا ایمان کم اور زیادہ ہوتا ہے؟ دلائل سے واضح کریں۔ (ایک سائل) ………… الجواب ………… اس میں کوئی شک نہیں کہ ایمان زیادہ بھی ہوتا ہے اور کم بھی ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
اس مفہوم کی دیگر آیات کے لئے دیکھئے صحیح البخاری (کتاب الایمان، باب: 1 قبل ح 8) سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
عمیر بن حبیب بن خماشہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
اس کے راوی یزید بن عمیر کو امام عبدالرحمٰن بن مہدی نے ’’قوم توارثوا الصدق‘‘ میں سے قرار دیا ہے۔ (مسائل محمد بن عثمان بن ابی شیبہ: 25 بتحقیقی، المؤتلف والمختلف للدارقطنی 2/ 923) اہل سنت کا یہی مسلک و موقف ہے کہ ایمان زیادہ اور کم ہوتاہے۔ (دیکھئے الشریعۃ للامام محمد بن الحسین الآجری ص 116-118) وشرح اصول اعتقاد اہل السنۃ للالکائی (5/ 890-964) وغیرہما۔ یہی عقیدہ امام مالک، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل وغیرہم کا ہے۔ رحمہم اللہ اجمعین جبکہ دیوبندیوں و بریلویوں کی کتاب عقائدنسفیہ (ص 92) میں لکھاہوا ہے:
دیوبندیوں کے نزدیک ایمان فقط تصدیق قلب کانام ہے۔ دیکھئے حقانی عقائدالاسلام (ص 123، تصنیف عبدالحق حقانی وپسند فرمودہ: محمد قاسم نانوتوی) امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
تنبیہ: میں نے جزء رفع یدین کے ترجمہ میں ’’حسن ہے‘‘ لکھا تھا جوکہ کمپوزر کی غلطی سے ’’ضعیف ہے‘‘ چھپ گیا، اس غلطی کی اصلاح مراجعت میں بھی رہ گئی، میرا طریق کار یہ ہے کہ میں ضعیف روایت کی وجہ بیان کر دیتا ہوں جبکہ جزء رفع یدین کے مطبوعہ نسخے میں ضعیف کی کوئی وجہ مذکور نہیں ہے۔ جزء رفع یدین کے عربی نسخے والی اصل پر بھی میرے ہاتھ سے بالکل صاف ’’اسنادہ حسن‘‘ لکھا ہوا ہے (قلمی ح 108) لہٰذا اپنے نسخوں کی اصلاح کر لیں۔ ہذیل بن سلیمان سے مراد فدیک بن سلیمان ہیں جن سے امام بخاری وغیرہ نے روایت بیان کی ہے اور امام بخاری عام طور پر اپنے نزدیک صرف ثقہ ہی سے روایت کرتے ہیں، نیز حافظ ابن حبان نے بھی ان توثیق کی ہے لہٰذا فدیک ’’مذکور‘‘ حسن الحدیث ہیں۔ امام اوزاعی (متوفی 157ھ) کے اس فتویٰ سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کا یہ عقیدہ ہے کہ ایمان کم اور زیادہ نہیں ہوتا وہ لوگ بدعتی ہیں۔ أعاذنا اللہ من شرّھم ………… اصل مضمون ………… اصل مضمون کے لئے دیکھئے فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام (جلد 1 صفحہ 72 تا 74) للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024