کیا جب فجر کی سنتیں گھر میں ادا کرلی ہوں، پھر مسجد میں جاکر تحیۃ المسجد پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟تحریر: فضیلۃ الشیخ حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ |
فضیلۃ الشیخ ابو ظفیر حافظ محمد ندیم ظہیر حفظہ اللہ سے سوال پوچھا گیا:
الجواب: سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے:
اس حدیث سے علماء کی ایک جماعت نے یہی مراد لیا ہے کہ فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان کوئی نماز نہیں پڑھنی چاہیے، چنانچہ امام ابوعوانہ (متوفی 316ھ) رحمہ اللہ بایں الفاظ باب قائم کرتے ہیں:
اور بہت سے علماء و محدثین نے اسے ممنوع اوقات کے تحت بیان کیا ہے، مثلاً امام بیہقی (متوفی 458ھ) رحمہ اللہ نے اس حدیث کو السنن الصغیر (1/ 330 ح 939) میں: "باب الساعات التي تكره فيها صلاة التطوع" کے تحت ذکر کیا ہے۔ امام بغوی (متوفی 516ھ) رحمہ اللہ اس حدیث کے بعد لکھتے ہیں: "و هذا قول عامة أهل العلم كرهوا أن يصلي الرجل بعد طلوع الفجر إلا ركعتي الفجر" (شرح السنة 3/ 459) علامہ زیلعی حنفی (762ھ) رحمہ اللہ نے بھی اسے: "فصل فی الاوقات المکروھة" میں ذکر کیا ہے۔ (نصب الراية 1/ 255) حافظ ضياء الدين المقدسي (متوفی 643ھ) نے اسے السنن والاحكام عن المصطفى عليہ أفضل الصلاة والسلام۔ میں اسے باب: "باب الاوقات التي نهي عن الصلاة فيها"کے تحت ذکر کیا ہے۔ بعض اہل علم اس وقت میں مطلقاً نماز پڑھنے کو جائز قرار دیتے ہیں اور ان کی دلیل سنن ابی داؤد(1277 وسندہ صحیح) کی وہ حدیث ہے جس میں سیدنا عمرو بن عبسہ سلمی رضی الله عنہ نبی کریم ﷺ سے پوچھتے ہیں کہ یا رسول الله! رات کا کونسا حصہ زیادہ مقبول ہوتا ہے؟ آپ نے فرمایا: " آخر رات کا درمیانی حصہ؛ لہٰذا جس قدر جی چاہے نماز پڑھو۔ بلا شبہ فرشتے نماز میں حاضر ہوتے ہیں اور اس کا اجر لکھا جاتا ہے حتیٰ کہ فجر کی نماز پڑھ لو۔۔۔۔۔۔" اس سے وہ یہ استدلال کرتے ہیں کہ صلاة الفجر تک نماز پڑھی جا سکتی ہیں اور ان کے نزدیک صحیح مسلم کی حدیث سے ممانعت ثابت نہیں ہوتی، کیونکہ وہ محض ایک خبر دی جا رہی ہے۔ راجح موقف: ہمارے نزدیک راجح یہی ہے کہ فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان نفلی نماز نہیں پڑھنی چاہیے، لیکن تحیۃ المسجد ایک سببی نماز ہے جو اس ممانعت سے خارج ہے۔ رسول الله ﷺ نے فرمایا:
لہٰذا جب اور جس وقت بھی مسجد میں داخل ہوں تو تحیۃ المسجد پڑھی جا سکتی ہے۔ تنبیہ: تحیۃ المسجد سنت مؤکدہ ہے اس لیے حتی الامکان اس کا اہتمام کرنا چاہیے۔ |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024