سیدنا خضر علیہ السلام نبی تھےتحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
الجواب: سیدنا خضر علیہ السلام کے بارے میں راجح یہ ہے کہ وہ نبی تھے۔ ثقہ امام ابو حیان محمد بن یوسف اندلسی رحمہ اللہ (متوفی 745ھ) نے فرمایا:
حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ نے اس مسئلے پر ایک کتاب: ’’الزھر النضر في نبأ الخضر‘‘ لکھی ہے۔ دیکھئے مجموعۃ الرسائل المنیریہ (2/ 195۔234) اس کتاب کے آخر میں حافظ ابن حجر نے لکھا ہے:
خضر علیہ السلام کے نبی ہونے کے کئی دلائل ہیں مثلاً: 1: اُن کا قول ﴿وَ مَا فَعَلْتُہٗ عَنْ اَمْرِیْ﴾ اور میں نے اسے اپنی مرضی سے نہیں کیا۔ (سورۃ الکہف: 82) یعنی اُن پر وحی آتی تھی۔ 2: ارشادِ باری تعالیٰ کہ ہم نے اُسے (خضر کو) اپنی طرف سے رحمت اور علم عطا فرمایا تھا۔ دیکھئے سورۃ الکہف (65) 3: خضر علیہ السلام کا (نابالغ) بچے کو قتل کرنا اور یہ ظاہر ہے کہ الہام کی بنیاد پر قتل جائز نہیں ہے۔ 4: خضر نے کہا: بنی اسرائیل والے موسیٰ؟ (صحیح بخاری: 4725، صحیح مسلم: 2380) معلوم ہوا کہ وہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے اُمتی نہیں تھے، ورنہ اس طرح نہ کہتے۔ 5: جمہور کا قول جیسا کہ بحوالہ ابو حیان رحمہ اللہ گزر چکا ہے۔ 6: حافظ ابن حزم نے کہا: ’’والخضر علیہ السلام نبي قدمات‘‘ اور خضر علیہ السلام نبی تھے، آپ فوت ہو گئے۔ (المحلی ج 1 ص 50 مسئلہ: 90) مزید تفصیل کے لئے دیکھئے حافظ ابن القیم کی کتاب: المنار المنیف فی الصحیح والضعیف (ص67۔76، فقرہ: 123۔134) فائدہ: سیدنا خضر علیہ السلام کے بارے میں صحیح عقیدہ یہ ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ سے بہت پہلے فوت ہو گئے تھے اور اب زندہ نہیں ہیں لہٰذا صحابۂ کرام میں اُن کا ذکر غلط ہے۔ نیز دیکھئے حفظ الرحمن سیو ہاروی تقلیدی کی کتاب: قصص القرآن (ج1ص 433۔440) جناب عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ نے لکھا ہے: ’’…… وہ کہتے ہیں کہ حضرت خضر علیہ السلام نہ نبی تھے نہ ولی، بلکہ وہ انسان بھی نہ تھے …… یہ اقرب الی الحق ہے۔‘‘ (شریعت وطریقت ص 124، 125) تحقیق مذکور میں کیلانی صاحب نے سیدنا خضر علیہ السلام کے نبی ہونے کا انکار کر کے انھیں فرشتہ قرار دیا ہے۔ ہمارے نزدیک کیلانی صاحب کی یہ ’’تحقیق‘‘ دلائلِ صحیحہ اور جمہور کے خلاف ہونے کی وجہ سے غلط اور ابعد عن الحق ہے۔ اصل مضمون کے لئے دیکھئے ماہنامہ الحدیث حضرو (شمارہ 62 صفحہ 7 اور 8) بعنوان ’’توضیح الاحکام‘‘ |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024