سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے محبتتحریر: حافظ شیر محمد الاثری حفظہ اللہ |
تحقیق: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
اللہ تعالیٰ نے غزوۂ خیبر میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر مسلمانوں کو فتح نصیب فرمائی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا کتنا بلند مقام ہے کہ اللہ اور رسول ان سے محبت کرتے ہیں۔ مشہور جلیل القدر صحابی اور فاتح قادسیہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
اس حدیث سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا عظیم الشان ہونا ثابت ہوتا ہے، لیکن یادر رہے کہ اس کا خلافت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے بعد قیامت تک کوئی نبی پیدا نہیں ہو گا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
معلوم ہوا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مومنین محبت کرتے ہیں اور بغض کرنے والے منافق ہیں۔ تمام اہلِ سنت سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے محبت اور پیار کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ محبت کا یہ مطلب قطعاً نہیں ہے کہ آدمی آپ رضی اللہ عنہ کا درجہ بڑھا کر مشکل کشا اور حاجت روا بنا دے یا آپ کے عظیم الشان ساتھیوں اور صحابۂ کرام کو برا کہنا شروع کر دے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے بارے میں خوب فرمایا ہے:
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا دوسرا قول یہ ہے کہ:
چونکہ ان دونوں اقوال کا تعلق غیب سے ہے لہٰذا یہ دونوں اقوال حکماً مرفوع ہیں، یعنی رسول اللہ ﷺ نے علی رضی اللہ عنہ کو یہ باتیں بتائی ہوں گی۔ واللہ اعلم معلوم ہوا کہ دو قسم کے گروہ ہلاک ہو جائیں گے: 1- سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اندھا دھند محبت کر کے آپ کو خدا، مشکل کشا اور حاجت روا وغیرہ سمجھنے والے یادوسرے صحابۂ کرام کو برا کہنے والے لوگ مثلاً غالی قسم کے روافض وغیرہ۔ 2- سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برا کہنے والے لوگ مثلاً خوارج ونواصب وغیرہ۔ تنبیہ: حکیم فیض عالم صدیقی (ناصبی) وغیرہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شان میں جو گستاخیاں کی ہیں ان سے تمام اہل حدیث بر ی الذمہ ہیں۔ اہل حدیث کا ناصبیوں اور رافضیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اہل حدیث کا راستہ کتاب وسنت والا راستہ ہے اور یہی اہل سنت ہیں۔ سیدنا امیرالمومنین عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ:
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں:
ان صحیح احادیث سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بڑی فضیلت ثابت ہے۔ یادر ہے کہ امہات المومنین بھی اہلِ بیت میں شامل ہیں۔ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
عمومِ قرآن بھی اسی کا مؤید ہے۔ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
یعنی رسول اللہ ﷺ علی رضی اللہ عنہ سے محبت کرتے ہیں اور علی رضی اللہ عنہ آپ سے محبت کرتے ہیں۔ ہر مومن علی رضی اللہ عنہ سے محبت کرتا ہے۔ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
لغت میں مخلص دوست کو بھی مولیٰ کہتے ہیں۔ (دیکھئے القاموس الوحید ص 1900) نبی کریم ﷺ نے زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا:
آپ ﷺ نے سیدنا جلیبیب رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا:
بعض روافض کا حدیثِ ولایت سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خلافتِ بلا فصل کا دعویٰ کرنا ان دلائل سابقہ و دیگر دلائل کی رُو سے باطل ہے۔ ایک دفعہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے تو نبی کریم ﷺ نے آپ کے لئے دعا فرمائی:
مشہور تابعی ابو اسحاق السبیعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اس سے معلوم ہوا کہ بالوں کو مہندی یا سرخ رنگ لگانا واجب (فرض) نہیں ہے۔ سیدنا ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
یعنی جو شخص سیدنا علی، سیدنا حسین، سیدنا حسن اور تمام صحابۂ کرام سے محبت کرتاہے تو قیامت کے دن وہ نبی کریم ﷺ کا ساتھی ہوگا۔ سیدنا زیدبن ارقم رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
یعنی بچوں میں سب سے پہلے سیدنا علی رضی اللہ عنہ مسلمان ہوئے اور مردوں میں سیدنا ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ سب سے پہلے مسلمان ہوئے تھے۔ واللہ اعلم سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:
عروہ (بن الزبیر، تابعی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں:
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
غزوۂ خیبر کے موقع پر مرحب یہودی کی للکار کا جواب دیتے ہوئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
پھر آپ نے مرحب یہودی کو قتل کر دیا اور فتح خیبر آپ کے ہاتھ پر ہوئی۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
ایک دفعہ (بعض) لوگوں نے (سیدنا) علی رضی اللہ عنہ کی شکایت کی تو رسول اللہ ﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا:
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
ابو اسحاق السبیعی فرماتے ہیں:
امام اہلِ سنت: احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے تھے:
مختصر یہ کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بدری، من السابقین الاولین، امیر المومنین خلیفۂ راشد اور خلیفۂ چہارم تھے۔ آپ کے فضائل بے شمار ہیں جن کے احاطے کا یہ مختصر مضمون متحمل نہیں ہے۔ امام ابوبکر محمد بن الحسین الآجری رحمہ اللہ (متوفی 360ھ) فرماتے ہیں:
اے اللہ! ہمارے دلوں کو سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا عثمان، سیدنا علی اور تمام صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی محبت سے بھر دے۔ آمین [ماہنامہ الحدیث حضرو: شمارہ 17، 18] ……………… اصل مضمون ……………… اصل مضمون کے لئے دیکھئے فضائل صحابہ / محبت ہی محبت (ص 49 تا 55) للشیخ حافظ شیر محمد الاثری حفظہ اللہ |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024