سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل اور ان سے محبتتحریر: حافظ شیر محمد الاثری حفظہ اللہ |
تحقیق و تخریج: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما نے نبی ﷺ سے پوچھا: آپ سب سے زیادہ کس سے محبت کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: عائشہ کے ابا (ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ) سے۔ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما نے پوچھا: ان کے بعد کس سے زیادہ محبت کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: عمر رضی اللہ عنہ سے۔ (صحیح بخاری: 3662 و صحیح مسلم: 2384) محمد بن علی بن ابی طالب عرف محمد بن الحنفیہ رحمہ اللہ نے اپنے ابا (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) سے پوچھا: نبی ﷺ کے بعد کون سا آدمی سب سے بہتر (افضل) ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ابو بکر ( رضی اللہ عنہ) پوچھا: پھر ان کے بعد کون ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عمر (رضی اللہ عنہ) (صحیح بخاری: 3671) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ذکر قرآن مجید میں ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
سیدنا ابو موسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:
ایک مشہور حدیث میں آیا ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
سیدنا ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل بہت زیادہ ہیں جن کی تفصیل کا یہ مختصر مضمون متحمل نہیں۔ امام اہل سنت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو ابوبکر و عمر و عائشہ (رضی اللہ عنہم اجمعین) کو گالیاں دیتا ہے؟ تو امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا: میں اسے اسلام پر (مسلمان) نہیں سمجھتا۔ (السنۃ للخلال ص 493 ح 779 وسندہ صحیح) امام عبداللہ بن احمد بن حنبل رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ) سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا جو کسی صحابی کو گالی دیتا ہے؟ تو امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا: میں ایسے شخص کو اسلام پر نہیں سمجھتا ہوں۔ (السنۃ للخلال ح 782 وسندہ صحیح) ثقہ فقیہ عابد تابعی امام مسروق بن الاجدع رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
امام ابو جعفر محمد بن علی بن الحسین الباقر رحمہ اللہ نے فرمایا:
امام جعفر بن محمد الصادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
امام ابو جعفر محمد بن علی الباقر رحمہ اللہ بیماری کی حالت میں فرماتے تھے:
امام ابو اسحاق (السبیعی) رحمہ اللہ نے فرمایا:
اے اللہ! ہمارے دلوں کو سیدنا ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ اور تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی محبت سے بھر دے اور اس محبت کو اور زیادہ کر دے۔ آمین ………… اصل مضمون ………… اصل مضمون کے لئے دیکھئے ماہنامہ اشاعۃ الحدیث حضرو (شمارہ 14 صفحہ 60 تا 64) نیز دیکھئے کتاب ’’فضائل صحابہ‘‘ للشیخ حافظ شیر محمد الاثری حفظہ اللہ (صفحہ 37 تا 40) |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024