رسول اللہ ﷺ اور بعض غیب کی اطلاعتحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
سوال:رسول اللہ ﷺ کو دی گئی غیبی خبریں اور علمِ غیب سے متعلق علمائے اہلِ سنت کا موقف کیا ہے؟ الجواب:ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
اس آیتِ کریمہ کی تشریح میں امام ابن جریر الطبری رحمہ اللہ نے فرمایا:
اس آیتِ کریمہ سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے استدلال کر کے فرمایا:
معلوم ہوا کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی عالم الغیب ہے، نیز اُس کا علم ہر وقت ہر چیز کو محیط ہے، وہ ’’جمیع ماکان و جمیع ما یکون‘‘ کا علم جانتا ہے اور کوئی چیز بھی اُس کے علم سے باہر نہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
تنبیہ: شیخ محمد ناصر الدین الالبانی رحمہ اللہ کو بڑی غلطی لگی ہے کہ انھوں نے ذکر اور عدمِ ذکر والے فلسفے کی رُو سے اس حدیث کو ’’شاذ أولہ‘‘ قرار دے کر اپنے سلسلہ ضعیفہ(7/ 348 ح 3335) میں نقل کر دیا۔ جبکہ اُن کے برعکس شیخ احمد محمد شاکر المصری رحمہ اللہ نے اس حدیث کے بارے میں فرمایا: ’’إسنادہ صحیح‘‘ اس کی سند صحیح ہے۔ (المسند بتحقیق احمد شاکر 7/ 276) اس حدیث سے دو باتیں صاف ثابت ہیں: 1- نبی ﷺ کو پانچ چیزوں کی چابیاں نہیں دی گئیں۔ 2- ان پانچ چیزوں کے علاوہ ہر چیز کی چابیاں آپ ﷺ کو دے دی گئیں۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
اس حدیث کے راوی عبداللہ بن سلمہ جمہور محدثین کے نزدیک موثق ہونے کی وجہ سے صدوق حسن الحدیث ہیں۔ (دیکھئے مسند الحمیدی بتحقیقی کا حاشیہ ح 57) عمرو بن مرہ کی روایت کی وجہ سے یہ حدیث عبداللہ بن سلمہ کے اختلاط سے پہلے کی ہے۔ اس سلسلے میں مفصل دلائل کے لئے کتبِ حدیث کی طرف رجوع فرمائیں۔ ایک آیتِ کریمہ کی تفسیر میں حافظ ابن کثیر الدمشقی رحمہ اللہ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کریم ﷺ سے فرمایا:
امام ابن جریر رحمہ اللہ نے لکھاہے:
اب سوال یہ ہے کہ کیا انبیاء اور رسول بھی اللہ تعالیٰ کی اطلاع اور وحی سے بعض غیب جانتے تھے؟ تو اس کے جواب سے پہلے جلیل القدر مفسرین کرام اور علمائے عظام کے دس (10) حوالے پیشِ خدمت ہیں: حوالہ نمبر 1:اہلِ سنت کے مشہور ثقہ امام ابو جعفر محمد بن جریر بن یزید الطبری رحمہ اللہ (متوفی 310ھ) نے سورۃ الجن (آیت: 26۔ 27) کی تفسیر میں فرمایا:
حوالہ نمبر 2:امام ابن جریر سے تقریباً دوصدیاں پہلے مفسر قرآن امام قتادہ بن دعامہ البصری رحمہ اللہ (متوفی 117ھ) نے فرمایا:
حوالہ نمبر 3:امام ابو محمد حسین بن مسعود البغوی الفراء رحمہ اللہ (متوفی 516ھ) نے سورۂ آل عمران (آیت: 179) کی تفسیر میں فرمایا:
امام بغوی کی اس تفسیر سے صاف ثابت ہو گیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول ﷺ کو غیب (کی خبروں) میں سے بعض کا علم عطا فرمایا تھا۔ حوالہ نمبر 4:امام ابو الحسن علی بن احمد الواحدی النیسابوری رحمہ اللہ (متوفی 468ھ) نے فرمایا:
حوالہ نمبر 5:حافظ ابن الجوزی (متوفی 597ھ) نے فرمایا:
حوالہ نمبر 6:قاضی ابو بکر محمد بن عبداللہ عرف ابن العربی المالکی (متوفی 543ھ) نے منافقین کا رد کرتے ہوئے فرمایا:
حوالہ نمبر 7:ابو عبداللہ محمد بن احمد القرطبی الانصاری (متوفی 671ھ) نے فرمایا:
نیز دیکھئے تفسیر قرطبی (ج8ص 299، التوبہ: 127) حوالہ نمبر 8:امام ابو حیان محمد بن یوسف الاندلسی (متوفی 745ھ) نے فرمایا:
حوالہ نمبر 9:حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ (متوفی 728ھ) نے بعض انبیاء کے بارے میں فرمایا:
حوالہ نمبر 10:حافظ ابن القیم رحمہ اللہ (متوفی 751ھ) نے فرمایا:
مزید تفصیل کے لئے دیکھئے تفسیر بیضاوی (1/ 195) تفسیر ثعلبی (3/ 219) ارشاد القاری للقسطلانی (7/186) الدر المصون فی علوم الکتاب المکنون(6/ 399) جلالین (ص92) اضواء البیان (2/ 196) اور التفسیر الصحیح لحکمت بشیر (4/ 548) وغیرہ۔ حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ نے ایک آیت کی تفسیرمیں فرمایا:
آثار سلف صالحین، آیاتِ کریمہ اور احادیثِ صحیحہ کا اس مسئلے میں خلاصہ درج ذیل ہے: 1- صرف اللہ ہی عالم الغیب ہے اور یہ اس کی صفتِ خاصہ ہے جس میں کوئی بھی اس کا شریک نہیں۔ 2- جمیع ماکان و مایکون یعنی سارا اور کُلی علمِ غیب صرف اللہ ہی جانتا ہے۔ 3- پانچ چیزوں (مثلاً قیامت وغیرہ) کا علم صرف اللہ کے پاس ہے اور مخلوق میں سے کوئی بھی ان پانچ چیزوں کا علم نہیں جانتا۔ 4- رسولوں اور انبیاء کو بعض علمِ غیب کی اطلاع دی گئی تھی۔ رسول اللہ ﷺ کے علمِ غیب کے بارے میں دو فرقوں کے متضاد نظریات درج ذیل ہیں: 1- رسول اللہ ﷺ تکمیلِ قرآن کے بعد جمیع ماکان و جمیع ما یکون کا علم باذن اللہ جانتے ہیں۔ یہ بریلویہ رضاخانیہ کا عقیدہ ہے۔ اس نظریے کی کوئی صریح دلیل قرآن، حدیث، ا جماع اور آثارِ سلف صالحین سے ثابت نہیں اور نہ تکمیلِ قرآن کی متعین تاریخ کا علم کسی حدیث یا خبر میں موجود ہے۔ اس جواب کے شروع میں گزر چکا ہے کہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایاتھا: اور جس (شخص) نے دعویٰ کیا کہ (سیدنا) محمد ﷺ جانتے تھے جو کل ہوگا، تو اس نے اللہ پر بڑا افتراء باندھا یعنی بہت بڑا جھوٹ بولا۔ (صحیح ابی عوانہ: 304) ام المومنین رضی اللہ عنہا نے یہ بات مسروق تابعی کے سامنے فرمائی تھی، جس سے ثابت ہوا کہ اُن کا یہ قول رسول اللہ ﷺ کی وفات اور تکمیلِ قرآن کے بعد کا ہے۔ 2- بعض لوگ ایک فلسفہ گھڑتے ہیں کہ جو غیب وحی یا اللہ کی طرف سے اطلاع و اخبار کے ذریعے سے معلوم ہو، اسے غیب نہیں کہتے، لہٰذا نبی ﷺ کسی قسم کا غیب نہیں جانتے تھے بلکہ ایک شخص نے میرے سامنے کہا: رسول اللہ ﷺ ایک ذرا برابر غیب بھی نہیں جانتے تھے۔ (أستغفراللہ، معاذ اللہ) یہ بعض مبتدعہ اور جدید متکلمین کا عقیدہ ہے جس کی کوئی دلیل قرآن، حدیث، اجماع اور آثارِ سلف صالحین میں موجود نہیں، بلکہ یہ عقیدہ سراسر باطل اور صریح گمراہی ہے۔ بعض آلِ دیوبند نے نبی ﷺ کے علم کی وسعت کا انکار کیا اور دوسری طرف کہا:
عرض ہے کہ شیطان اور ملک الموت کی وسعتِ علم کے بارے میں نہ کوئی نص قطعی ہے، نہ خبر واحد صحیح اور نہ آثار میں سے کوئی صحیح اثر، لہٰذا مذکورہ عبارت باطل ہے اور نبی ﷺ کے علم کا شیطان کے باطل علم سے مقارنہ کرنا آپ ﷺ کی بہت بڑی توہین ہے۔ بعض آلِ دیوبند نے جمیع حیوانات وبہائم اور ہر صبی و مجنون کے ساتھ بعض علومِ غیبیہ کا انتساب کیا اور نبی ﷺ کے علم سے تشبیہانہ مقابلہ کیا۔ (دیکھئے اشرفعلی تھانوی کی حفظ الایمان مع التحریفات ص 116، طبع انجمن ارشاد المسلمین لاہور) یہ سارا بیان باطل اور صریح گستاخی ہے۔ ان اہلِ بدعت کے مقابلے میں اہلِ سنت والجماعۃ (اہلِ حدیث) کا عقیدہ یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو جو بعض غیب اللہ تعالیٰ نے بتایا، وہ آپ جانتے تھے اور جونہیں بتایا وہ نہیں جانتے تھے۔ حافظ ابن عبدالبر الاندلسی رحمہ اللہ (متوفی 463ھ) نے ایک حدیث کی تشریح میں لکھا:
ابو الولید الباجی (متوفی 494ھ) نے ایک حدیث کی تشریح میں فرمایا:
آخر میں بطورِ فائدہ اور بطورِ تنبیہ عرض ہے کہ مخلوق میں سے نبی کریم ﷺ کا علم سب سے زیادہ ہے۔ صحابۂ کرام کا یہ تکیۂ کلام تھا اور وہ کثرت سے فرمایا کرتے تھے کہ ’’اَللّٰہُ وَ رَسُولُہُ أَعلَم‘‘ یعنی اللہ اور اس کارسول سب سے زیادہ جانتے ہیں۔ دیکھئے صحیح بخاری (53، 87، 425۔۔۔ 7447) صحیح مسلم (8[93] 17[116] 30[143]۔۔۔ 2969[7439]) اور موطأ امام مالک (1/ 192ح 452۔۔۔) عبیدبن عمیربن قتادہ اللیثی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک دن (سیدنا) عمر رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ کے صحابہ سے کہا: یہ آیت: تمھارے خیال میں کس کے بارے میں نازل ہوئی ہے؟ تو انھوں نے کہا: ’’اللہ أعلم‘‘ اللہ سب سے زیادہ جانتا ہے۔ تو عمر (رضی اللہ عنہ) غصے ہوئے اور فرمایا: کہو ہم جانتے ہیں یا نہیں جانتے۔۔۔ الخ (صحیح بخاری ج2ص 651ح 4538، فتح الباری ج8ص 202) یعنی صاف صاف جواب دو۔ اس سے معلوم ہواکہ رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد ’’اللہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ‘‘ نہیں کہنا چاہیے بلکہ صرف اللہ أعلم کہنا چاہئے۔ مستدرک الحاکم (ج3ص 543ح 6307، مخطوط مصور ج3ص 291) کی ایک روایت میں ’’اللہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ‘‘ کے الفاظ آئے ہیں اور حاکم نے اسے ’’صحیح علٰی شرط الشیخین‘‘ قرار دیا، لیکن اس کی سند منقطع ہونے کی وجہ ضعیف ہے۔ اس کے راوی عبداللہ بن عبید اللہ بن ابی ملیکہ رحمہ اللہ کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ملاقات ثابت نہیں اور نہ روایت میں یہ صراحت ہے کہ انھوں نے اسے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے سنا تھا۔ واللہ اعلم مشہور اہل حدیث عالم حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نے لکھاہے:
ان دلائل سے معلوم ہوا کہ اللہ ہی عالم الغیب ہے اور وہی الغیب جانتا ہے، نیز اللہ تعالیٰ نے اپنے نبیوں اور رسولوں کو بعض غیب کی اطلاع فرمائی تھی۔ اصل مضمون کے لئے دیکھیں ماہنامہ الحدیث شمارہ 102 صفحہ 11 اور فتاویٰ علمیہ ’’باب: توحید و سنت کے مسائل‘‘ بعنوانہ |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024