کتاب التوحید لابن خزیمہ، باب 8، آنکھوں کے اثبات کا بیان |
ترجمہ: حافظ معاذ بن زبیر علی زئی حفظہ اللہ باب: 8۔ بَابُ ذِکْرِ إِثْبَاتِ الْعَیْنِ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَا ثَبَّتَہُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ لِنَفْسِہٖ فِيْ مُحْکَمِ تَنْزِیْلِہٖ، وَعَلٰی لِسَانِ نَبِیِّہِ الْمُصْطَفٰی ﷺ اللہ تعالیٰ کے لیے آنکھوں کے اثبات کا بیان، وہ جسے خالق باری تعالیٰ نے اپنے نفس کے لیے اپنی محکم تنزیل (یعنی کتاب) اور اپنے نبی المصطفیٰﷺ کی زبان اقدس پر ثابت کیا ہے۔ قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ لِنَبِیِّہِ نُوحٍ-صَلَوَاتُ اللّٰہِ عَلَیْہِ-: ﴿وَاصْنَعِ الْفُلْکَ بِأَعْیُنِنَا وَوَحْیِنَا﴾ [11/ ھود، الآیۃ: 37] اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی سیدنا نوح علیہ السلام سے فرمایا: ’’اورآپ کشتی بنائیں ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہماری وحی کے مطابق۔‘‘ وَقَالَ جَلَّ وَعَلَا: ﴿تَجْرِی بِأَعْیُنِنَا﴾ [54/ القمر، الآیۃ: 14] اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’جو ہماری آنکھوں کے سامنے چل رہی تھی۔‘‘ وَقَالَ عَزَّ وَجَلَّ-فِی ذِکْرِ مُوسٰی-: ﴿وَأَلْقَیْتُ عَلَیْکَ مَحَبَّۃً مِنِّی وَلِتُصْنَعَ عَلٰی عَیْنِی﴾ [20/ طہ، الآیۃ: 39] اور اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے تذکرے میں فرمایا: ’’اور میں نے آپ پر اپنی طرف سے ایک محبت ڈال دی اور تاکہ آپ کی پرورش میری آنکھوں کے سامنے کی جائے۔‘‘ وَقَالَ ﴿وَاصْبِرْ لِحُکْمِ رَبِّکَ فَإِنَّکَ بِأَعْیُنِنَا﴾ [52/ الطور، الآیۃ: 48] اور فرمایا: ’’اور اپنے رب کا حکم آنے تک صبر کیجئے کیونکہ بے شک آپ ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں۔‘‘ فَوَاجِبٌ عَلٰی کُلِّ مُؤْمِنٍ أَنْ یُثْبِتَ لِخَالِقِہٖ وَبَارِئِہٖ مَا ثَبَّتَ الْخَالِقُ الْبَارِئُ لِنَفْسِہٖ مِنَ الْعَیْنِ، وَغَیْرُ مُؤْمِنٍ مَنْ یَنْفِيْ عَنِ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی مَا قَدْ ثَبَّتَہُ اللّٰہُ فِيْ مُحْکَمِ تَنْزِیْلِہِ۔ تو ہر مومن پر واجب ہے کہ وہ اپنے خالق کے لیے ہر وہ (صفت) ثابت کرے جو ثابت کی ہیں خالق باری تعالیٰ نے اپنے نفس کے لئے آنکھیں، اور وہ مومن نہیں ہے جو ان چیزوں کی نفی کرے جنھیں اللہ تعالیٰ نے اپنی محکم تنزیل (یعنی کتاب) میں ثابت کیا ہے۔ ……… نوٹ ……… اس مضمون کی نظر ثانی فضیلۃ الشیخ حبیب الرحمٰن ہزاروی حفظہ اللہ اور قاری اُسامہ نذیر حفظہ اللہ نے کی ہے۔ جزاہم اللہ احسن الجزاء یہ مضمون ’’اشاعۃ الحدیث‘‘ موبائل ایپ پر شیئر کیا گیا ہے، اور اس سے پہلے کہیں شائع نہیں ہوا۔ |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024