کتاب سے استفادے کے اصولتحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
جب بیروت لبنان سے امام نسائی کی مشہور کتاب ’’السنن الکبریٰ‘‘ شائع ہوئی اور بعد میں ادارۂ تالیفات اشرفیہ (بیرون بوہڑ گیٹ ملتان) والوں نے اس کا فوٹو لے کر چھاپ دیا تو محمد تقی عثمانی دیوبندی صاحب نے اس کتاب پر زبردست تبصرہ فرمایا، جس سے دو اہم اقتباسات پیشِ خدمت ہیں: اوّل:تقی عثمانی صاحب نے لکھا ہے:
فائدہ: جلال الدین سیوطی نے بعض علماء سے نقل کیاہے کہ جب نسائی نے السنن الکبریٰ لکھی تو امیر رملہ کے سامنے بطورِ تحفہ پیش کی۔ امیر رملہ نے کہا: کیا اس میں ساری روایتیں صحیح ہیں؟ پھر (امام) نسائی نے اس (السنن الکبریٰ) سے المجتبیٰ نکال کر (اپنے نزدیک) صحیح روایات پیش کردیں۔ (دیکھئے الزہر الربیٰ ص ۵) سیوطی کے اس بیان سے بھی یہی ثابت ہے کہ ’’السنن الصغریٰ للنسائی‘‘ در اصل ’’السنن الکبریٰ للنسائی‘‘ کا اختصار ہے۔ آلِ دیوبند کے ’’پیر جی سید‘‘ مشتاق علی شاہ دیوبندی نے لکھا ہے: ’’ابو عبد الرحمٰن نسائی نے سنن نسائی یعنی مجتبیٰ کو سنن کبریٰ سے منتخب کر کے مرتب کیا ہے اور خود اس امر کا اقرار کیا ہے کہ اس کی کل حدیثیں صحیح ہیں۔‘‘ (ترجمان احناف ص ۲۷۳، حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ پر اعتراضات کے جوابات ص ۱۷) دوم:السنن الکبریٰ للنسائی کے بارے میں تقی عثمانی صاحب نے لکھاہے:
مذکورہ تبصرے میں تقی عثمانی صاحب نے یہ سمجھا دیا ہے کہ کتب ستہ (صحیح بخاری، صحیح مسلم، سنن ترمذی، سنن ابی داود، سنن نسائی اور سنن ابن ماجہ) کے مقابلے میں ایسی کتابوں کی روایات کا کوئی اعتبار نہیں جو ہمارے زمانے تک، روایت کرنے والوں کی سند متصل سے موجود و مشہور نہیں مثلاً المدونۃ الکبریٰ اور اس جیسی دوسری کتابیں، لہٰذا اخبار الفقہاء (غیر ثابت کتاب) مسند الحمیدی (نسخہ مخرفہ) اور مسند ابی عوانہ (نسخہ مصحفہ و خطأ) سے روایات شاذہ اور خطأ و اوہام لے کر صحیحین اور سنن اربعہ ( کتب ستہ) کے خلاف پیش کرنا غلط و مردود ہے۔ فائدہ:مراتبِ صحاح ستہ کے تحت خیر محمد جالندھری دیوبندی نے لکھا ہے: ’’پہلا مرتبہ بخاری کا ہے۔ دوسرا مسلم کا۔ تیسرا ابو داود کا۔ چوتھا نسائی کا۔ پانچواں ترمذی کا۔ چھٹا ابن ماجہ کا۔‘‘ (خیر الاصول فی حدیث الرسول ص ۷، آثارِ خیر ص ۱۲۴) اصل مضمون کے لئے دیکھیں ماہنامہ الحدیث شمارہ ۹۲ صفحہ ۳۵ |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024