تقریظ ’’جمہور محدثین اور مسئلۂ تدلیس‘‘تحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
نحمدہ و نصلّی علٰی رسولہ الکریم أما بعد: تمام عقائد و احکام کی اساس اور بنیاد قرآن مجید اور احادیث صحیحہ ثابتہ و حسنہ پر ہے۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ اور شرعی حکم کے اعتبار سے دونوں مساوی ہیں یعنی جس طرح قرآن حکیم سے شرعی احکامات ثابت ہوتے ہیں اسی طرح احادیث و سنن سے بھی۔ امام ابوبکر احمد بن علی بن ثابت المعروف خطیب بغدادی رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
یعنی عمل کے وجوب اور شرعی تکلیف کے لزوم میں کتاب و سنت کا حکم برابر ہے۔ احادیث کو ضبط کرنے، اور ان کی تدوین میں آئمہ حدیث نے نمایاں کارنامے سرانجام دیئے، پھر راویانِ حدیث کے مکمل حالات، سن ولادت و وفات، ان کے مشائخ و تلامذہ، تعریف و توثیق، تضعیف و تجریح، رحلات علمیہ وغیرہ کو بھی انتہائی عمدہ طریقے سے ضبط کیا۔ اسی طرح علم روایت و درایت کے اصول و ضوابط کا تعین بھی کیا۔ جن کی بنیاد پر روایات کی جانچ پڑتال کی جا سکتی ہے۔ ان ہی اصولی مسائل میں سے ایک مسئلہ تدلیس بھی ہے۔ جس پر آئمہ حدیث نے ازحد کام کیا اور مدلسین کے اسماء، ان کی روایات، تدلیس کی اقسام وغیرہ پر تفصیلی گفتگو کی اور غیر صحیحین میں مدلس کی وہ روایت جس میں وہ اپنے شیخ سے سماع کی تصریح نہیں کرتا، کیا تصریحِ سماع کے بغیر درست ہے یا نہیں؟ امام شافعی رحمہ اللہ اور جمہور آئمہ اصولیین کے ہاں جو شخص ایک مرتبہ تدلیس کا مرتکب ہوتا ہے اور اپنا عیبِ تدلیس نمایاں کر دیتا ہے تو وہ تصریحِ سماع کے بغیر قابل قبول نہیں۔ اور صحیحین کی روایات پر چونکہ اُمت کے علماء کا اتفاق ہے کہ وہ صحیح ہیں اور انھیں تلقی بالقبول حاصل ہے اس لیے وہ زیرِ بحث نہیں۔ عصر حاضر میں بھی مسئلہ تدلیس پر علماء نے کافی بحث شروع کر رکھی ہے اور پھر راوی قلیل التدلیس ہو یا کثیر التدلیس …… ہمارے فاضل دوست اور عصر حاضر کے عظیم محقق شیخ زبیر علیزئی حفظہ اللہ تعالیٰ (رحمہ اللہ) نے بھی اس مسئلہ پر بڑا علمی و تحقیقی مقالہ لکھا۔ جو پہلے ’’التأسیس فی مسئلۃ التدلیس‘‘ کے عنوان سے ان کے ہاں طبع ہو کر دادِ تحسین وصول کر چکا ہے۔ اور اب پھر نئے سرے سے مسئلہ تدلیس اس پر شبہات اور ان کے ازالے۔ فضیلۃ الشیخ نے بڑے احسن انداز سے کر دیئے ہیں جو علم حدیث کے طلبہ کے لئے عظیم تحفہ ہے۔ اللہ تعالیٰ شیخ کے عمل کو درجہ قبولیت پر فائز کرے۔ اور نجات کا وسیلہ و ذریعہ بنائے۔ اور منہج سلف صالحین پر تمسک عطا کیے رکھے۔ آمین یا رب العالمین (2013/1/3ء) ……………… اصل مضمون ……………… اصل مضمون کے لئے دیکھئے ماہنامہ الحدیث حضرو (شمارہ 103 صفحہ 38 اور 39) |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024