اللہ تعالیٰ کا احسان اور امام اسحاق بن راہویہ کا حافظہتحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
امام ابراہیم بن ابی طالب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
سبحان اللہ! اللہ تعالیٰ نے امام اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ کو کتنا عظیم الشان حافظہ عطا فرمایا تھا کہ آپ اپنی کتاب مسند اسحاق بن راہویہ ساری کی ساری ہمیشہ زبانی لکھوایا کرتے تھے اور کبھی کسی روایت میں غلطی نہیں آئی۔ مسند اسحاق بن راہویہ مکمل حالت میں فی الحال تو مفقود ہے مگر اس کی چوتھی جلد قلمی حالت میں موجود ہے۔ اس قلمی نسخے کی فوٹو سٹیٹ ہمیں حاصل ہوئی ہے جس کے تین سو چھ (306) صفحات ہیں۔ غور کریں کہ کتنی بڑی مسند اسحاق بن راہویہ تھی اور امام اسحاق کا کیسا عظیم حافظہ تھا۔ اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان ہے کہ جس نے ایسے لوگ پیدا کر کے اپنے دین کو قیامت تک کے لئے محفوظ کر دیا۔ اصل مضمون کے لئے دیکھیں ماہنامہ الحدیث شمارہ 51 صفحہ 50 یعنی لاسٹ اِن ٹائٹل |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024