امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا حق کی طرف رجوع کرنا |
تقریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ جمع و ترتیب: حافظ معاذ بن زبیر علی زئی حفظہ اللہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے مسئلہ پوچھا گیا کہ ایک آدمی نے کسی باغ سے پھل چرائے ہیں۔ مثال کے طور پر مالٹوں کا ایک باغ ہے اور اس سے پھل چرا لئے ہیں۔ ایسے آدمی کے بارے میں کیا حکم ہے؟ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا:
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے اس فتوے کی دلیل قرآن کی آیت بھی ہے:
کونسے ہاتھ کاٹے جائیں؟ یہ بات حدیث سے ثابت ہے۔ کہ ہاتھ کاٹنے سے مراد پورا بازو کاٹنا ہے یا کہنی تک کاٹنا ہے یا کلائی تک۔ یہ حدیث سے ثابت ہے۔ بعض علماء نے دایاں ہاتھ کاٹنے کا ذکر بھی کیا ہے۔ اس مجلس میں ایک اہل حدیث عالم موجود تھے۔ امام ابو عوانہ رحمہ اللہ۔ انھوں نے فرمایا کہ ہمارے پاس نبی کریم ﷺ کی ایک حدیث ہے۔ پھر انھوں نے حدیث پڑھی۔ کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
یہ الفاظ حدیث سے ثابت ہیں۔ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ یہ حدیث سننے کے بعد فرماتے ہیں:
ہاتھ نہیں کاٹے جائیں گے، ہاتھ نہیں کاٹے جائیں گے۔ یہ جو میرا لکھا ہوا فتویٰ ہے اسے کاٹ دو۔ اس سے پتا چلا کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تو حدیث کو مانتے تھے۔ اس سے یہ بھی پتا چلا کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ قرآن کی حدیث کے ساتھ تخصیص کے بھی قائل تھے۔ اس سے یہ بھی پتا چلا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ خبر واحد قرآن کے خلاف نہیں مانیں گے، امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ اس کے قائل نہیں تھے۔ ……… حوالے ……… اس مکمل واقعے کی سند کے لئے دیکھئے کتاب السنۃ لعبداللہ بن احمد بن حنبل (380 وسندہ صحیح) امام ابو عوانہ کا نام ’’ابو عوانہ وضاح بن عبداللہ الیشکری‘‘ تھا۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ متوفی: 175ھ قرآن مجید کی آیت ((وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَۃُ فَاقْطَعُوْآ اَیْدِیَھُمَا)) کے لئے دیکھئے سورۃ المائدہ (آیت نمبر 38) ((لاَ قَطْعَ فِیْ ثَمَرٍ)) کے لئے دیکھئے مسند الحمیدی (408 وسندہ صحیح) سنن الترمذی (1449) وغیرہ۔ نیز ابن حبان (4449 یا 4466) اور ابن الجارود (826) نے صحیح کہا ہے۔ ……… خلاصہ ……… معلوم ہوا کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ صحیح حدیث کے قائل وفاعل تھے اور اس کے ساتھ قرآن مجید کی تخصیص کے بھی قائل تھے۔ حق کی طرف رجوع کرنا، اہلِ ایمان کی نشانی ہے۔ ……… اصل ویڈیو ……… اصل ویڈیو اسی عنوان سے اشاعۃ الحدیث موبائل ایپلیکیشن میں ویڈیوز والے سیکشن میں موجود ہے۔ |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024