محدّث العَصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ پر ایک اعتراض اور اس کا ازالہتحریر: فضیلۃ الشیخ حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ |
بعض لوگ اپنے مخالفین کے لیے اعتراضات محض اس لیے گھڑتے ہیں تاکہ اس دعوت حق پر اثر انداز ہوا جا سکے جو مخالف سمت سے پھیل رہی ہوتی ہے۔ معترضین کے پاس جب کچھ نہیں ہوتا تو وہ اپنی ہی جہالت کو دوسرے کے سر تھوپنے کی ناکام سعی کرتے ہیں جس کی ایک مثال پیش خدمت ہے: نے اپنی تصنیف لطیف "نور العینین" میں لکھا:
دیکھئے نور العینین فی اثبات رفع الیدین طبع جدید: ص 131 اب مخالفین نے نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ۔ بس یہ شور مچا دیا کہ امام ابنِ حبان کی کوئی کتاب الصلوۃ نہیں، پھر اپنے ظرف کے مطابق شیخ محترم رحمہ اللہ کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ جبکہ حقیقت حال یہ ہے کہ شیخ محترم نے تو کتاب الصلاۃ سے متعلق امام ابنِ حجر اور امام ابنِ ملقن رحمہمااللہ کے اقوال باحوالہ نقل کیے ہیں، انھوں نے اپنی بات تو کی ہی نہیں !!! اب آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان تبصرہ نگاروں کے تبصرے کی زد میں کیسے کیسے عظیم لوگ آ گئے ہیں: امام ابنِ ملقن رحمہ اللہ نے فرمایا:
اسی طرح حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے فرمایا:
قارئین کرام! ہماری مذکورہ وضاحت سے یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہو جاتی ہے کہ شیخ رحمہ اللہ نے کتاب کا دعویٰ کیا ہے نہ اس کی تحقیق کا، انھوں نے محض دو اماموں سے باحوالہ عبارت نقل کی ہے جس سے یہ بات تو بہرحال اظہر من الشمس ہے کہ امام ابنِ حبان رحمہ اللہ کی کتاب الصلاۃ ہے جو امام ابن حجر عسقلانی اور امام ابنِ ملقن رحمہمااللہ کے اَدوار میں معروف بھی تھی۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ محدّث العَصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ الله اپنی کتاب تحقیقی و علمی مقالات (جلد 3 صفحہ 137) میں بذاتِ خود ایک اعتراض کے جواب میں لکھ چکے تھے، جو درج ذیل ہے:
محدّث العَصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کا یہ قول (یعنی معترضین کو جواب) درج ذیل کتابوں میں منقول ہے: - تحقیقی و علمی مقالات جلد 3 صفحہ 137 - نور العینین فی اثبات رفع الیدین صفحہ 416 - ماہنامہ الحدیث حضرو شمارہ 69 صفحہ 30 |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024