حدیث کا منکر جنت سے محروم رہے گاتحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
رسول اللہ ﷺ کی صحیح حدیث کا انکار کرنے والا شخص جنت سے محروم رہے گا۔ اضواء المصابیح حدیث نمبر 146:
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
فقہ الحدیث: 1- رسول اللہ ﷺ کی اطاعت فرض ہے۔ 2- رسول اللہ ﷺ کی صحیح حدیث کا انکار کرنے والا شخص جنت سے محروم رہے گا۔ 3- ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ﴾ جس نے رسول کی اطاعت کی تو اس نے یقینا اللہ کی اطاعت کی۔ (النساء: 80) درج بالا حدیث اس آیت کی تصدیق و بیان ہے۔ والحمدللہ 4- گناہ گار مسلمانوں کو نبی ﷺ کی اُمت سے خارج کرنا یا سمجھنا غلط ہے۔ 5- راجح یہی ہے کہ اُمت سے مراد اُمت اجابت ہے یعنی امت میں سے وہ لوگ جنت میں جائیں گے جنھوں نے نبی کریم ﷺ کا سچے دل سے کلمہ پڑھا ہے اور اسلام سے دور کرنے والے عقائد و اعمال سے اپنے آپ کو محفوظ رکھا ہے۔ 6- ہر وقت سنت کا دامن مضبوطی سے تھامنا اور بدعات سے بچنا ضروری ہے۔ اصل مضمون کے لئے دیکھئے ماہنامہ الحدیث حضرو (شمارہ 48 صفحہ 6) اضواء المصابیح (ح 143 ص 196) |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024