دھوپ اور چھاؤں میں بیٹھناتحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
’’أبو المنیب عن ابن بریدۃ عن أبیہ أن النبي ﷺ نھی أن یقعد بین الظل والشمس‘‘ بریدہ (بن الحصیب رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے دھوپ اور چھاؤں میں بیٹھنے سے منع فرمایا ہے۔ (ابن ماجہ: 3722، ابن ابی شیبہ فی المصنف 8/ 491 ح 25954، المستدرک 4/ 272 ح 7714) اس کی سند حسن ہے۔ (تسہیل الحاجۃ، قلمی ص 261) اسے بوصیری نے حسن قرار دیا ہے۔ عکرمہ تابعی فرماتے ہیں کہ جو شخص دھوپ اور چھاؤں میں بیٹھتا ہے تو ایسا بیٹھنا شیطان کا بیٹھنا ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ 8/ 4891 ح 25953 وسندہ صحیح) عبید بن عمیر (تابعی) نے فرمایا: دھوپ اور چھاؤں میں بیٹھنا شیطان کا بیٹھنا ہے۔ (ابن ابی شیبہ: 25952 وسندہ صحیح) لہٰذا ایسے بیٹھنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ اصل مضمون کے لئے دیکھئے توضیح الاحکام (جلد 2 صفحہ 493 تا 495) للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024