اللہ کے لئے خدا کا لفظ بالاجماع جائز ہےتحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں ’’الٰہ‘‘ اور ’’رب‘‘ کا فارسی و اردو وغیر ہ زبانوں میں ترجمہ: ’’خدا‘‘ ہے۔ ابو الفضل محمود آلوسی البغدادی (متوفی 1270ھ) لکھتے ہیں کہ:
اس طویل عبارت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ کے لئے خدا کا لفظ بالاجماع جائز ہے۔ اس کی تائید اس سے بھی ہوتی ہے کہ شاہ ولی اللہ الدہلوی (متوفی 1176ھ) نے قرآن مجید کے فارسی ترجمے میں جابجا، بڑی کثرت سے خدا کا لفظ لکھا ہے مثلاً دیکھئے ص5 (مطبوعہ:تاج کمپنی لمیٹڈ) سعدی شیرازی (متوفی 691ھ) نے بھی ’’خدا‘‘ اور ’’خداوند‘‘ کا لفظ کثر ت سے استعمال کیا ہے۔ مثلاً دیکھئے بوستان (ص 10) مشہور اہل حدیث عالم فاخر الٰہ آبادی (متوفی 1164ھ) نے فارسی زبان میں ایک بہترین رسالہ لکھا ہے جس کا نام ’’رسالہ نجاتیہ‘‘ ہے۔ اس رسالے میں انھوں نے ’’خدا‘‘ کا لفظ لکھا ہے مثلاً دیکھئے (ص 42) اسی طرح اور بھی بہت سے حوالے ہیں۔ یہ کتابیں علماء وعوام میں مشہور ومعروف رہی ہیں۔ کسی ایک مسلمان نے بھی یہ نہیں کہا کہ’’خدا‘‘ کا لفظ ناجائز یا حرام یا شرک ہے۔ چودہویں پندرہویں صدی میں بعض لوگوں کا لفظ ’’خدا‘‘ کی مخالفت کرنا اجماع کے مخالف ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔ ……… اصل مضمون ……… اصل مضمون کے لئے دیکھئے ماہنامہ اشاعۃ الحدیث حضرو (شمارہ 20 صفحہ 40 اور 41) للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024