اللہ تعالیٰ سات آسمانوں سے اوپر اپنے عرش پر مستوی ہےتحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
یہ اثر (قولِ ابن مسعود رضی اللہ عنہ) بہت سی کتابوں مثلاً المعجم الکبیر للطبرانی (9/ 228) اور الرد علی الجہمیہ لعثمان بن سعید الدارمی (81) وغیرہما میں بھی موجود ہے۔ دیگر آثارِ صحابہ، نیز آثارِ تابعین و من بعد ہم کے لئے کتاب العرش اور کتاب العلو للعلی الغفار للذہبی وغیرہ کتابوں کی طرح رجوع کریں۔ ثابت ہوا کہ اللہ تعالیٰ سات آسمانوں سے اوپر اپنے عرش پر مستوی ہے۔ امام مالک نے فرمایا:
یہ اثر بھی بہت سی کتابوں میں ہے اور حافظ ذہبی نے اسے ’’ثابت عن مالک رحمہ اللہ‘‘ قرار دیا ہے۔ (کتاب العرش ص 180 ح 155) امام عبد اللہ بن المبارک المروزی نے فرمایا:
یہ اثر بھی بہت سی کتابوں مثلاً کتاب التوحید لابن مندہ (ح 899) وغیرہ میں موجود ہے۔ اصل مضمون کے لئے دیکھئے تحقیقی وعلمی مقالات (ج 6 ص 12۔13) |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024