آلِ دیوبند کے بیس عقائد و مسائل جو خیر القرون کے سلف صالحین سے ہر گز ثابت نہیںتحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
نمبر 1:خدا ہر جگہ ہے۔ نمبر 2:اللہ کے ہاتھ سے مراد قدرت ہے۔ نمبر 3:وحدت الوجود حق اور صحیح ہے۔ نمبر 4:مقلد کے لئے قولِ امام حجت ہوتا ہے، نہ کہ ادلۂ اربعہ۔ نیز رجوع الی الحدیث وظیفۂ مقلد نہیں۔ نمبر 5:رسول اللہ ﷺ سے خطاب: اے میرے مشکل کشا فریاد ہے۔ نمبر 6:’’بلکہ اگر بالفرض بعد زمانہ نبوی صلعم بھی کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیتِ محمدی پر کچھ فرق نہ آئے گا‘‘ (تحذیر الناس ص 34) نمبر 7:امکانِ کذب سے مراد دخولِ کذب تحت قدرت باری تعالیٰ ہے۔ نمبر 8:ظاہر میں بندہ اور باطن میں خدا ہو جاتا ہے۔ حوالہ جات کے لئے دیکھئے میری کتاب: بدعتی کے پیچھے نماز کا حکم (ص 15، 39، 51، 64) نمبر 9:قبر کی مٹی سے شفا (حکایاتِ اولیاء ص 339 حکایت نمبر 366) نمبر 10:آلِ دیوبند کے عمل سے یہی ظاہر ہے کہ ان کے نزدیک مسلمانوں پر ائمہ اربعہ میں سے صرف ایک امام کی تقلید واجب ہے اور اس مقلد کے لئے دوسرے تین اماموں کی بات ماننا جائز نہیں۔ نمبر 11:اللہ سے دعا میں اموات کا وسیلہ پیش کرنا جائز ہے۔ نمبر 12:رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد اب آپ کی زندگی دنیاوی ہے، برزخی نہیں۔ نمبر 13:صرف رسول اللہ ﷺ کی قبر کی زیارت کے لئے نیت کرنے کے ساتھ دور دراز سے سفر کرنا جائز ہے۔ نمبر 14:قبروں سے باطنی فیوض پہنچنا (جو اس کے اہل و خواص کو معلوم ہے) بے شک صحیح ہے۔ نمبر 15:نبی کریم ﷺ کے جسم مبارک کا جو حصہ قبر کی مٹی پر ہے۔ قبر کی یہ مٹی کعبہ، عرش اور کُرسی سے بھی افضل ہے۔ (11 سے 15 تک حوالہ جات کے لئے دیکھئے المہند علی المفند) نمبر 16:نماز میں صفیں قائم کرتے وقت ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھڑا نہ ہونا، بلکہ ایک دوسرے سے ہٹ کر کھڑا ہونا۔ نمبر 17:مردوں کا ناف کے نیچے اور عورتوں کا سینے یا چھاتی پر ہاتھ باندھنا۔ نمبر 18:کتے کی کھال کو دباغت کے بعد پاک سمجھنا اور اس کھال سے جانماز یا پانی کا ڈول بنانا جائز سمجھنا۔ نمبر 19:گھروں میں اُڑنے والے دیسی یعنی عام کوے کو حلال سمجھنا۔ نمبر 20:عصر کی نماز دو مثل کے بعد پڑھنا۔ وغیر ذلک اصل مضمون کے لئے دیکھئے تحقیقی مقالات للشیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ (جلد 6 صفحہ 34) نیز دیکھئے ماہنامہ الحدیث حضرو شمارہ 112 صفحہ 43 |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2023