اہلِ حدیث سے مراد ’’محدثینِ کرام اور اُن کے عوام‘‘ دونوں ہیںتحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
سوال:
الجواب: ان لوگوں کی یہ بات بالکل غلط اور خود ساختہ ہے، کیونکہ اہلِ حدیث سے (صحیح العقیدہ) محدثین کرام اور حدیث پر عمل کرنے والے اُن کے عوام دونوں مراد ہیں اور یہی حق ہے۔ اس کی فی الحال دس (10) دلیلیں پیشِ خدمت ہیں: دلیل نمبر 1: علمائے حق کا اجماع ہے کہ طائفہ منصورہ (فرقۂ ناجیہ) سے مراد اہلِ حدیث ہیں، لہٰذا عرض ہے کہ جب محدثین کرام جنت میں تشریف لے جائیں گے تو کیا اُن کے عوام باہر کھڑے رہیں گے؟! دلیل نمبر 2: امامِ اہلِ سنت احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا:
دلیل نمبر 3: شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے فرمایا:
حافظ ابن تیمیہ کی اس تشریح سے معلوم ہوا کہ اہلِ حدیث سے مراد دو قسم کے لوگ ہیں: 1- محدثینِ کرام اور 2- اُن کے عوام دلیل نمبر 4: حافظ ابن حبان رحمہ اللہ نے اہلِ حدیث کی درج ذیل صفت بیان کی:
دلیل نمبر 5: ثقہ امام احمد بن سنان الواسطی رحمہ اللہ (متوفی 259ھ) نے فرمایا:
یہ بات عام لوگوں کو بھی معلوم ہے کہ صحیح العقیدہ محدثینِ کرام اور اُن کے عوام دونوں سے اہلِ بدعت بہت بغض رکھتے ہیں۔ دلیل نمبر 6: قرآن مجید سے ثابت ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کو اُن کے امام کے ساتھ پکارا جائے گا۔ (دیکھئے سورۂ بنی اسرائیل: 71) اس کی تفسیرمیں حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے بعض سلف (صالحین) سے نقل کیا کہ یہ آیت اہلِ حدیث کی سب سے بڑی فضیلت ہے، کیونکہ اُن کے امام نبی ﷺ ہیں۔ (تفسیر ابن کثیر 4/ 164، دیکھئے الحدیث حضرو: 29 ص 28) محدثینِ کرام اور اُن کے عوام دونوں نبی کریم ﷺ کو ہی اپنا امام یعنی امام اعظم سمجھتے ہیں۔ دلیل نمبر 7: حافظ ابن القیم رحمہ اللہ نے اپنے مشہور قصیدہ نونیہ میں فرمایا:
دنیا میں آپ جہاں بھی چلے جائیں، یہ دیکھیں گے کہ محدثینِ کرام اور اُن کے عوام سے تمام اہلِ بدعت بغض رکھتے ہیں اور بسا اوقات گالیاں بھی دیتے ہیں۔ دلیل نمبر 8: علامہ جلال الدین سیوطی نے سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 71 کی تفسیر میں نقل فرمایا:
محدثینِ کرام کی طرح اُن کے عوام بھی علانیہ طور پر نبی کریم ﷺ ہی کو اپنا امام (یعنی امام اعظم) قرار دیتے ہیں اور یہی اُن کا منہج و ایمان ہے۔ دلیل نمبر 9: ابو منصور عبدالقاہر بن طاہر البغدادی (متوفی 429ھ) نے ملک ِشام وغیرہ کی سرحدوں پر رہنے والے مسلمانوں کے بارے میں کہا:
یہ کسی دلیل سے ثابت نہیں کہ صرف محدثینِ کرام ہی مذکورہ سرحدی علاقوں میں رہتے تھے اور وہاں اُن کے عوام موجود نہیں تھے، لہٰذا ثابت ہوا کہ عبدالقاہر بغدادی کے نزدیک محدثین کے عوام بھی اہلِ حدیث ہیں۔ دلیل نمبر 10: ابو عبداللہ محمد بن احمد بن البناء المقدسی البشاری (متوفی 380ھ) نے اپنے دور کے اہلِ سندھ کے بارے میں لکھا:
بشاری نے سندھیوں کی اکثریت کو اہلِ حدیث قرار دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ محدثین کرام کی طرح صحیح العقیدہ عوام بھی اہلِ حدیث ہیں۔ ان کے علاوہ اور بھی کئی دلائل ہیں اور ہمارے علم کے مطابق کسی مستند محدث یا معتبر عالم سے یہ قطعاً ثابت نہیں کہ اہلِ حدیث سے مراد صرف محدثینِ کرام ہیں، اور یہ کہ محدثین کرام تو گزر چکے ہیں اور اب کوئی محدث دنیا میں باقی نہیں رہا اور نہ یہ ثابت ہے کہ کتاب و سنت پر (تقلید کے بغیر) عمل کرنے والے محدثینِ کرام کے عوام اس سے مراد نہیں ہیں۔ اصل مضمون کے لئے دیکھئے توضیح الاحکام (جلد 3 صفحہ 13 تا 15) للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ |
ہماری موبائل ایپ انسٹال کریں۔ تحقیقی مضامین اور تحقیقی کتابوں کی موجودہ وقت میں ان شاء اللہ سب سے بہترین ایپ ہے، والحمدللہ۔
دیگر بلاگ پوسٹس:
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024