کتاب الکواکب النیرات لابن الکیال |
کتاب کا مکمل نام: الکواکب النیرات في معرفۃ من اختلط من الرواۃ الثقات مصنف کا نام: ابو البرکات محمد بن احمد بن یوسف الذھبی الشھیر بابن الکیال الشافعی (863 تا 939 ہجری) حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کہا کرتے تھے کہ ’’ہر طالب علم کو یہ کتاب پڑھنی چاہئے، طلباء کو تمام مختلطین کے نام یاد ہونے چاہئیں۔‘‘ بحوالہ دروس ابی داد۔ پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ کتاب ’’الکواکب النیرات‘‘ کے کچھ حوالے: 1- امام وکیع اور ابو نعیم الفضل بن دکین کا امام عبد الرحمٰن بن عبد اللہ بن عتبہ بن عبد اللہ بن مسعود المسعودی الہذلی رحمہ اللہ سے سماع ان کے اختلاط سے پہلے کا ہے۔ (دیکھئے الکواکب النیرات ص 293) 2- عطاء بن السائب مختلط ہے۔ (دیکھئے الکواکب النیرات ص 331) 3- بعض علماء کے نزدیک محمد بن جعفر الہذلی: غندر کا سعید بن ابی عروبہ سے سماع اختلاط کے بعد ہے۔ دیکھئے الکواکب النیرات (ص 40) 4- محدث اَبناسی نے فرمایا کہ:
5- سعید بن ایاس الجریری کے شاگرد ابو اسامہ حماد بن اسامہ کا ان سے سماع اختلاط سے پہلے کا ہے۔ دیکھئے الکواکب النیرات (ص 186، 185) 6- بعض علماء کے مطابق سماک بن حرب کا حافظہ آخری عمر میں خراب ہو گیا تھا، وہ اختلاط کا شکار ہو گئے تھے۔ دیکھئے الکواکب النیرات (ص 45) 7- عبداللہ بن لہیعہ المصری سے درج ذیل راویوں نے بھی ان سے اختلاط سے پہلے احادیث سنی تھیں: سفیان ثوری، شعبہ، اوزاعی، عمروبن الحارث المصری (الکواکب النیرات ص 48) تنبیہ: یہ تمام حوالے محدث العصر الشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی کتاب ’’مقالات‘‘ وغیرہ سے لئے گئے ہیں۔ |
Android App --or-- iPhone/iPad App
IshaatulHadith Hazro © 2024