صفحاتMaktaba-tul-Hadith homepage

(Privacy Policy) رازداری کی پالیسی


یہ رازداری کی پالیسی مکتبۃ الحدیث حضرو کی اینڈروڈ ایپ اور ویب سائٹ دونوں کے بارے میں ہے۔

ہماری ویب سائٹ آپ کے browser کی سٹوریج کو استعمال کرتی ہے۔ تمام شماروں کی فہرستیں آپ کے browser کی سٹوریج میں محفوظ کی جاتی ہیں۔

ہماری ویب سائٹ کسی قسم کی انفارمیشن نہیں لیتی۔ نہ ہی کسی قسم کا مخفی ڈیتا کھولتی یا محفوظ کرتی ہے۔

ہماری اینڈروڈ موبائل ایپ تمام شماروں اور کتابوں کی فہرستیں موبائل سٹوریج میں محفوظ کرتی ہے۔

موبائل ایپ میں یہ آپشن موجود ہے کہ آپ کسی بھی شمارے یا کتاب کے تمام صفحات آف لائن ڈاون لوڈ کریں۔

آف لائن ڈاون لوڈ کا مطلب ہے وہ تمام صفحات آپ کے موبائل پر محفوظ کر دیئے گئے ہیں۔

وہ تمام آف لائن صفحات اُس وقت تک محفوظ رہیں گے جب تک آپ ہماری موبائل ایپ uninstall نہیں کرتے۔

موبائل ایپ کو uninstall کی ضرورت نہیں۔ آپ موبائل پر وہ کتاب یا شمارہ کھولیں۔ تین ڈاٹس یعنی مینو بٹن پر کلک کریں۔ وہاں پر آپ کو ایک آپشن ملے گا: آف لائن ختم کریں

جونہی آپ ((آف لائن ختم کریں)) والے آپشن پر کلک کریں گے، وہ تمام صفحات آپ کے موبائل کی سٹوریج سے نکال دیئے جائیں گے۔ ایسا کرنے سے آپ کے موبائل کی فری جگہ یعنی disk space بڑھ جائے گی۔ یعنی آف لائن ڈاون لوڈ کرنا یا نہ کرنا آپ کے کنٹرول میں ہے۔

یاد رہے، ہم کسی قسم کی خفیہ معلومات نہیں لیتے اور نہ ہی server وغیرہ پر بھیجتے ہیں۔ ہمارا مقصد دینِ اسلام کی خدمت کرنا ہے، نہ کہ اپنے بھائیوں کی خفیہ معلومات لینا جیسا کہ ip-address یا لوکیشن وغیرہ۔

ہماری ویب سائٹ یا موبائل ایپ کسی بھی قسم کی سٹوریج کو استعمال کرنے سے پہلے آپ سے اجازت لے گی۔ یعنی ہر ایکشن آپ کے کنٹرول میں ہوگا۔

ہاں، البتہ، یاد رہے کہ کتابوں اور شماروں کی فہرستیں وہ واحد چیزیں ہیں جو ہماری موبائل ایپ یا ویب سائٹ آپ کی اجازت کے بغیر آ پ کے موبائل پر محفوظ کرتی ہے۔ تمام شماروں کی فہرستوں کا زیادہ سے زیادہ سائز 180 کلو بائٹس ہے۔ یعنی KB۔

یعنی ایک سو اسی کلو بائٹس وہ زیادہ سے زیادہ سائز ہے جو ہماری موبائل ایپ یا ویب سائٹ آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے سسٹم پر محفوظ کرتی ہے۔ تاکہ مستقبل میں فہرستیں کھولنے میں آسانی ہو۔

کتابوں یا شماروں کی فہرستوں سے ہٹ کر ہم کسی قسم کی سٹوریج نہیں کرتے۔

ہماری ویب سائٹ کسی قسم کی cookies کا استعمال نہیں کرتی۔ ہاں البتہ فیس بک شیئر کرنے والے بٹن cookies استعمال کریں تو وہ دوسری بات ہے۔ یعنی وہ cookies فیس بک کی ہونگی، ہماری ویب سائٹ یا موبائل ایپ کی نہیں۔

وہ تمام صفحات جو آپ موبائل ایپ پر آف لائن ڈاون لوڈ کرتے ہیں، وہ صفحات ایپ کی سٹوریج میں محفوظ کئے جاتے ہیں۔ وہ صفحات photos یا gallery یا downloads والی جگہوں پر نہیں ہونگے۔ وہ صفحات صرف اور صرف ایپ کی اپنی سٹوریج میں ہونگے۔ یعنی ایپ کو uninstall کرتے ہی وہ تمام صفحات خود بخود ختم ہو جائیں گے۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ Application Settings میں جا کر ایپ کا نام سیلکیٹ کریں۔ وہاں پر آپ کو clear storage یا clear disk space کا بٹن ملے گا۔ اس بٹن پر کلک کرنے سے وہ آف لائن صفحات خود بخود ختم ہو جائیں گے۔ یعنی آپ کو ایپ unintall کرنے کی ضرورت نہیں۔